کوہیما۔ 18اپریل(سیاست ڈاٹ کام)ناگالینڈ میں دیمہ پور کے ووکھا شہر میں پولیس اہلکاروں نے جمعہ کو ڈیوٹی پر تعینات ایک ڈاکٹر کے ساتھ مارپیٹ کی۔انڈین ڈینٹل اسی سی ایشن ناگالینڈ اسٹیٹ برانچ(آئی ڈی اے این ایس بی)کے صدر ڈاکٹر کاکیٹو ییپتھومی نے ایک ریلیز جاری کرکے بتایا کہ پولیس اہلکاروں سے اپیل کرنے کے علاوہ میڈیکل پیشہ ور کے طورپر اپنی پہچان کا ثبوت پیش کرنے کے باوجود بھی متاثر پر ‘وحشیانہ حملہ’ کیا گیا۔آئی ڈی اے این ایس بی نے 17اپریل کو ضروری چیزیں خریدنے گئے ڈاکٹر مونگشی تھنگ مرری پر پولیس اہلکاروں کے ذریعہ ہوئے مبینہ حملے کی مزمت کی ہے اور اسے سنگین جرم قرار دیاہے ۔آئی ڈی اے این ایس بی نے دعوی کیا کہ اس حملے کے دوران متاثر کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور وہ گہرے ڈپریشن میں چلے گئے ہیں۔آئی ڈی اے این ایس بی نے ذمہ دار افسروں سے جلد از جلد کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ورنہ تنظیم کے ذریعہ طبی خدمات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔