ناگالینڈ 17 رنز پر ڈھیر، ممبئی 4 گیندوں میں کامیاب

   

اندور: خاتون کرکٹ کے ایک گھریلو مقابلے میں غیر معمولی ریکارڈ سامنے آیا ہے جیسا کہ ناگالینڈ کی ٹیم رواں ونڈے ٹروفیکے مقابلے کے دوران 17 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد ممبئی کی ٹیم صرف 4 گیندوں میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے کامیابی کے لیے مطلوبہ نشانہ حاصل کرلیا۔ یہ واقعہ خاتون سینئر ونڈے ٹروفی کے دوران سامنے آیا جب ممبئی کی کمپتان اور فاسٹ بولر سیالی سدگڑے نے 8.4 اوور میں 5 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران انہوں نے 4 میڈن اوورس بھی ڈالے۔ ناگالینڈ کی کوئی بھی کھلاڑی دوہرے ہندسے کو عبور نہیں کرپائی اور ساری ٹیم 17 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ناگالینڈ کی ابتدائی 4 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے اور اس طرح 4 وکٹوں کے نقصان پر بھی ٹیم نے اپنا کھاتا نہیں کھولا۔ جوابی اننگ میں ممبئی کی اوپنر ایشا اوزا نے ورشالی بھگت کی 4 گیندوں پر متواتر 3 چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔