ناگرجناساگر سے پانی چھوڑاگیا

   

حیدرآباد10ستمبر (یو این آئی) تلنگانہ کے ناگرجنا ساگر پراجیکٹ میں پانی کے بہاوکا سلسلہ جاری ہے ۔ ا س پراجیکٹ میں 2,20,544 کیوسک پانی کا بہاو بالائی علاقوں سے دیکھاگیا جس کے بعد بجلی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ اس کے 12 دروازوں سے جملہ 1,38,433 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔ اس پراجکٹ کی مکمل سطح 590 فٹ ہے اور موجودہ سطح 589 فٹ درج کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ حالیہ عرصہ میں آبگیر علاقوں میں موسلادھار بارش کے نتیجہ میں ناگرجنا ساگر میں پانی کے بہاؤ میں تیزی آئی ہے ۔