حیدرآباد ۔ ناگرجنا ساگر ضمنی انتخابات سے 19 امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگیوں سے دستبرداری اختیار کی ہے۔ اس طرح جملہ 41 امیدوار اب اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ناگرجنا ساگر اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات کے لئے جملہ 77 امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کی تھی۔ تنقیح کے بعد 17 نامزدگیوں کو مسترد کردیا گیا تھا۔ نامزدگیوں سے دستبرداری کے آج آخری دن 19 امیدواروں نے دستبرداری اختیار کرلی۔ مریال گوڑہ کے آر ڈی اور ریٹرننگ آفیسر ناگرجنا ساگر ضمنی انتخابات روہت سنگھ نے بتایا کہ انتخابی مقابلہ میں جملہ 41 امیدوار موجود ہیں۔ 17 اپریل کو رائے دہی ہوگی اور 2 مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ تمام اہم سیاسی جماعتیں کانگریس، ٹی آر ایس، بی جے پی، تلگودیشم، امیدواروں کے پرچہ نامزدگیاں درست پائے گئے ہیں۔ ضمنی انتخابات کے انعقاد کا ڈسٹرکٹ الکٹورل آفیسر پی جے پاٹل ایس پی اے وی رنگناتھ خصوصی اجلاس طلب کرتے ہوئے تازہ حالت کا جائزہ لے رہے ہیں۔
سنٹرل الیکشن کمیشن کے مبصرین ناگرجنا ساگر میں قیام کرتے ہوئے شراب اور نقد رقم کی تقسیم پر سخت نگاہ رکھے ہوئے ضمنی انتخاب کے لئے نامزد کردہ مبصر اترپردیش کیڈر کے آئی اے ایس عہدیدار راہول سنگھ 29 مارچ کو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہیں پہلے گیسٹ ہاوز میں رکھ کر علاج کیا جارہا تھا۔ تاہم دوسرے طبی مسائل کی وجہ سے انہیں نمس ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ پر سنٹرل الیکشن کمیشن نے سجن سنگھ ارچوہان کو انتخابی مبصر مقرر کیا ہے۔