ناگی ریڈی پیٹ میں طلائی چین اُڑانے والوں کی ہلچل

   

یلاریڈی /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں دو نامعلوم افراد کے خاتون پر حملہ کرکے چین اُڑاکر فرار ہونے کا واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا ۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق منڈل کے ارارم علاقہ شیوار پر خاتون کے گلہ سے تین تولہ کی طلائی چین اُڑا لی گئی اور ناگی ریڈی پیٹ شیوار میں پیدل جارہی ایک اور خاتون پر حملہ کرکے چین اُڑانے کی کوشش کی گئی ۔ لیکن خاتون خود کو بچانے میں کامیاب ہونے سے دو سارق فرار اختیار کی ارارم علاقہ لکشمیا اپنی پوتری وسنتا کے ساتھ مل کر شام کے وقت بائیک پر یلاریڈی سے اپنے موضع کو جارہا تھا کہ راستہ میں دو نامعلوم افراد نے بائیک روک کر ان پر آہنی سلاخ سے حملہ کرکے وسنتا کے گلہ سے تین تولہ سونے کی چین اُڑا لیا ۔ اسی طرح ناگی ریڈی پیٹ سے تعلق رکھنے والی یشودھا ۔ اسی علاقہ کی ایک خاتون کے ساتھ مل کر گوپال پیٹ سے اپنے موضع گھر پیدل جارہی تھی کہ دو بائیک سوار آکر مرچ والا پانی ان پرچھڑک کر یشودھا کے گلہ سے چین چھینے کی کوشش کی لیکن اس خاتون نے بچاؤ کرکے خود کو بچالیا ۔ جس سے سارق فرار ہوگئے ۔ خواتین کی شکایت پر پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات کرکے نامعلوم سارقوں کو تلاش کر رہی ہے ۔