ناگی ریڈی پیٹ میں پاگل کتوں کا حملہ ، کئی افراد شدید زخمی

   

یلاریڈی ۔ /20 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے بنجر تانڈا میں پاگل کتے نے ہلچل سی مچادی ۔ تانڈا کے پھول سنگھ کے ساتھ ساتھ مختلف افراد پر حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا ۔ اس کے علاوہ ایک بھینس اور بکرے پر بھی کتے نے حملہ کرکے زخمی کرڈالا ۔ کتے کے حملہ میں بھول سنگھ کا پاؤں شدید زخمی ہوگیا ۔ مقامی لوگوں نے اسے منڈل کے سرکاری دواخانہ کو منتقل کیا ۔ وہاں سے بہتر علاج کیلئے میدک سرکاری دواخانہ منتقل کردیا گیا ۔ پاگل کتے کے حملہ میں زخمی بکرا فوت ہوگیا اور زخمی بھینس کو حیوانات دواخانہ لے جانے پر وہاں طبی عملہ ڈاکٹر نہ ہونے سے عوام نے برہمی کا اظہار کیا ۔ پاگل کتے کے حملہ میں پالتو جانوروں کے اس طرح زخمی ہونے پر تانڈا والوں نے حیوانات دواخانہ سے فون میں ربط پیدا کرنے پر عملہ نے جواب دیا کہ علاج کی دوائیں دواخانہ میں دستیاب نہیں ہے ۔ باہر سے خریدنے کا مشورہ دیا ۔ جس پر دواخانہ عملہ پر عوام نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور اس لاپرواہی میں متعلقہ اعلی عہدیداروں سے شکایت کرنے کی بات کہی۔