کلکتہ۔مناسب انفرسٹچکر کااور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے بہت سارے فوائد کا وعد ہ کرتے ہوئے ممبئی سے مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کی واپسی کے ایک روز بعدصنعت کار گوتم اڈانی نے ترنمول کانگریس کی سربراہ سے جمعرات کی رات ریاست کے سکریٹریٹ نبانا میں ملاقات کی ہے۔
ترنمول کانگریس کے کل ہند جنرل سکریٹری ابھیشک بنرجی بھی اس ملاقات کے دوران موجود تھے۔ حالانکہ میٹنگ میں اس قسم کی بات چیت ہوئی اس کے متعلق سرکاری طور پر کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے‘ چیف منسٹر دفتر(سی ایم او) کے ذرائع نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ ریاست میں سرمایہ کاری کے لئے اڈانی نے اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔
بنرجی نے تمام قسم کی حکومت کی جانب سے مددکا اڈانی کو بھروسہ دلایا اور انہیں اگلے سال منعقد ہونے والے بنگال عالمی بزنس سمیتمیں مدعو بی کیاہے۔
میٹنگ کے بعد اڈانی نے ٹوئٹ کیاکہ اڈانی نے ٹوئٹ کیاکہ”ممتا بنرجی معزز چیف منسٹر سے ملاکر بہت خوشی ہوئی۔ سرمایہ کاری کے مختلف نظریات اور مغربی بنگال کے مایہ ناز صلاحیت پربات ہوئی۔ میں اپریل2022میں منعقد ہونے والی بنگال گلوبال بزنس سمیت میں شرکت کا متمنی ہوں“۔
اس تبدیلی کے متعلق قریب سے واقف لوگوں کی رائے ہے کہ اڈانی کی چیف منسٹر سے ملاقات ریاست کی ترقی میں کافی اہمیت کی حامل ہے۔اس وجہہ سے بھی یہ میٹنگ کافی اہمیت کی حامل ہے کہ ریاست میں سرکایہ کاری کی شروعات کے متعلق بنرجی کی وضاحت کے ایک روز بعد ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ امبانی اوراڈانی جیسے سرمایہ کی ریاست کو ضرورت ہے‘ مذکورہ حکومت بیک وقت کسانوں کے ساتھ کھڑ ے رہنا چاہتی ہے اور انہیں ہر ممکن مدد پہنچانا چاہتی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اڈانی نے پہلے ہی ہلدیا میں سرمایہ کاری کی ہے اور وہ ریاست میں مزیدسرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔
بنرجی نے اس سے قبل وزیراعظم نریندر مودی کو بنگال گلوبال سمیت کے افتتاح کے مدعو کیاتھا جس پر مبینہ طور سے ابتداء میں انہوں نے رضامندی ظاہر کی ہے۔