پرتاپ گڑھ: اسلام و رسولؐ کے خلاف ایک عرصے سے وسیم رضوی نامی شیطان صفت اسلام کا باغی مسلسل گستاخیاں کر رہا ہے ،جس سے ملک کے امن و امان کو خطرہ لاحق ہے ، وہ اسلام مذہب کے خلاف پروپگنڈہ کر اپنے گناہوں کو چھپانے میں کوشاں ہے ۔اس کے اسلام مخالف بیان سے جہاں دشمنان اسلام خوش اور اس کی بھر پور تائید کر رہے ہیں ،وہیں سوشل میڈیا پر وائرل بیان میں جس طرح سے وہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق توہین کررہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے ۔ پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری نے وسیم رضوی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔
