نتائج سے غیر مطمئن طلبا کو اگست میں امتحان کا موقع

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے اعلان کیا ہے کہ نتائج سے غیر مطمئن طلباء کو متبادل امتحان دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا، یہ امتحان اگست میں ہوگا۔ مرکزی وزیر تعلیم نے یہ اطلاع ٹوئٹر پر دی۔ انہوں نے کہا کہ جن طلبا کو یہ لگتا ہے کہ ان کے نمبر ان کی صلاحیتوں کے مطابق نہیں آئے ہیں ، ان کے پاس متبادل امتحان کا موقع ہے لہذا طلبا اور ان کے والدین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔وزیر تعلیم رمیش پوکھریال آج یعنی 25 جون 2021 کو وزیر تعلیم نے کل 24 جون کو سی بی ایس ای کے نتائج سے متعلق سوالات کے جوابات کے بارے میں معلومات دی تھیں۔ اسی کے ساتھ ہی وزیر تعلیم نے ٹوئٹ کرکے اس سلسلے میں معلومات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی بی ایس ای امتحانات سے متعلق آپ کے ذہن میں جو خدشات ہیں، اس کے بارے میں آپ کو 25 جون 2021 کو شام 4:00 بجے سوشل میڈیا کے ذریعے جواب دینے کی کوشش کروں گا،مجھے آپ کے بہت سارے پیغامات مل رہے ہیں۔ نیز آپ نے میری صحت کے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔اس کے لئے میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور کہنا چاہتا ہوں کہ میں اب صحتمند ہوں۔