نتن گڈکری کی اڈیشہ میں قومی شاہراہ پراجکٹس کیلئے خطیر رقم کی منظوری

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہ نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اڈیشہ کے سمبل پور ضلع میں انتھا پلی جنکشن پر 3.5 کلومیٹر طویل 6 لین کے ے فلائی اوور اور نیشنل ہائی وے ۔53 (سابقہ NH-6) کو ای پی سی موڈ کا استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیا جائے گا۔ 2 لین روڈ اوور برج (آر او بی) (ایل ایچ ایس) کی تعمیر کے لیے 374.17 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے ۔ مسٹر گڈکری نے کہا کہ مجوزہ 6 لین والے فلائی اوور کا مقصد اینتھا پلی چوک پر بھاری ٹریفک کے بہاؤ کو کم کرنا ہے ۔ مزید برآں اس پروجیکٹ میں 2 لین والے روڈ اوور برج ( آر او بی ) کی تعمیر بھی شامل ہے۔
، جسے پہلے قومی شاہراہ 53 پر تیلبانی-سمبل پور 4-لین پروجیکٹ سے باہر کر دیا گیا تھا۔