نتن یاہو لیکوڈ پارٹی کے لیڈر منتخب

   

یروشلم، 27 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو ایک مرتبہ پھر اپنی لیکوڈ پارٹی کے لیڈر منتخب ہوگئے ہیں۔یہ اطلاع نتن یاہو نے جمعہ کے روز ٹویٹر پر دی۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا ‘‘ بڑی فتح، اعتماد اور پیار کے لئے دوستوں اور لیکوڈ پارٹی کے ممبران کا شکریہ۔ خدا اور آپ کے تعاون سے میں لیکوڈ کو آئندہ انتخابات میں زبردست فتح دلاؤں گا اور اسرائیل کو غیرمعمولی کامیابیوں کی طرف راغب کرتا رہوں گا’’۔ نتن یاہو نے اہم حریف اور سابق وزیر گڈون سار کوہرایا ہے ۔نتیجے کا اعلان جمعہ کو علی الصبح ہوا اور مسٹر نیتن یاہو نے 70 سے زیادہ ممبران کی حمایت حاصل کر کے مسٹر گڈون کو شکست دی ہے ۔