نتیش حکومت آر ایس ایس کی ہی پالیسیو ں پر چل رہی ہے: تیجسوی

   

پٹنہ، 18 جون (یواین آئی) بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے آج وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی ہی پالیسیوں اور فیصلوں پر چل رہی ہے ۔یادو نے چہارشنبہ کو مسٹر کمار کی حکومت پر حملہ کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اشوک چودھری کا ایک ویڈیو شیئر کیا۔ ویڈیو میں مسٹر چودھری کہہ رہے ہیں کہ سائن کنال آر ایس ایس کے کوٹے سے آئے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے ایکس پر لکھاکہ نتیش کمار کی لگام آر ایس ایس۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہاتھ میں ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ نتیش حکومت آر ایس ایس کی ہی پالیسیوں اور فیصلوں پر چل رہی ہے ۔ نتیش کمار کے کچن کابینہ کے وزیر نے ہمارے اس بیان کو کھلے عام قبول کر لیا ہے اور اس پر مہر ثبت کر دی ہے ۔ اب تو وزیر اعلیٰ کے دفتر میں بھی آر ایس ایس کے کوٹے کے افسران تعینات ہیں۔تیجسوی یادو نے الزام لگایا کہ لت، پسماندہ اورانتہائی پسماندہ ذاتوں کے لیے 65 فیصد ریزرویشن کو روکناہو، نوکریوں میں ریزرو ذاتوں کی حق ماری ہو، انتظامیہ میںمحروم طبقات کے افسران کو درکنار کرنا ہو، دلت، پسماندہ ، انتہائی پسماندہ اور مسلم طبقات کے ملازمین اور افسران پر زیادہ سے زیادہ من گھڑت کاروائی ہو ، مسلمانوں پر ظلم وزیادتی ہو، بہار میں یہ سب آر ایس ایس کروارہی ہے ۔ بھونجا پارٹی ریٹائرڈ افسر کی قیادت میں بہار کو دونوں ہاتھوں اور پیروں سے لوٹ رہی ہے ۔