٭ چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج وزیراعظم کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان سے خواہش کی ہے کہ فحش سائٹس پر پابندی عائد کردی جائے ، چونکہ اس پر موجود مواد نوجوانوں اور بچوں کی ذہنوں کو آلودہ کررہاہے ، جس کے نتیجہ میں خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ’’میرے خیال میں آزادی اظہار کے نام پر مذکورہ پورن سائٹس پر اس طرح کے مواد کی موجو دگی انتہائی نامناسب ہے‘‘ ۔ انہوں نے اس پر جلد سے جلد پابندی عائد کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ نئی نسل کو مزید برباد ہونے سے بچایا جاسکے ۔