پٹنہ 8 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) راشٹریہ جنتادل کے نائب صدر شیوانند تیواری نے کہا کہ ان کی پارٹی چیف منسٹر بہار نتیش کمار کو عظیم اتحاد کا لیڈر ماننے تیار ہے بشرطیکہ وہ این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کرلیں اور عظیم اتحاد میں شامل ہوجائیں۔ تیواری نے کہا کہ اگر نتیش کمار بی جے پی کے خلاف ہوں اور ہم ان کی تائید نہ کریں تو ہمیں بی جے پی کی ایجنٹ قرار دیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکیولر اقدار کے معاملہ میں ہم نتیش کمار کے حامی ہیں۔