ریاض : سعودی عرب میں مساجد کی تزئین نو اور ان کے تاریخی مقام کے تحفظ کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا منصوبہ جاری ہے۔ اس ضمن میں نجران صوبے میں مسجد ابو بکر الصدیق کی تجدید اور تزئین کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔یہ تاریخی مسجد مملکت کے جنوبی صوبے نجران میں ضلع ثار کے مغرب میں واقع ہے۔مسجد ابو بکر الصدیق کی تاریخی اہمیت یہ ہے کہ یہ ثار کے علاقہ میں سب سے پرانی مسجد ہے۔ یہ علاقہ کی واحد مسجد ہے جہاں جمعہ کی نماز کا اجتماع ہوتا ہے۔ یہاں ایک زمانے میں پڑوسی دیہات کے لوگ بھی نماز جمعہ ادا کرنے آیا کرتے تھے۔ مسجد میں درس اور لیکچروں کا بھی اہتمام کیا جاتا تھا۔مقامی لوگ اس مسجد میں پڑھنا اور قرآن کریم سیکھا کرتے تھے۔ اس کا سماجی طور پر بھی نمایاں کردار تھا۔ یہاں مقامی باشندوں کے درمیان روزانہ کے اہم امور اور مسائل و تنازعات کے حل زیر بحث آتے تھے۔