نربھئے اجتماعی عصمت ریزی کی متاثرہ لڑکی کے دوست نے انٹرویو دیتے ہوئے دولت کمائی

   

نئی دہلی ۔ /13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صحافی اجیت انجم نے دعویٰ کیا کہ نربھئے اجتماعی عصمت ریزی کیس کی متاثرہ لڑکی کے دوست جو 2012 ء کی شب جرم کے وقت لڑکی کے ساتھ تھا نے انٹرویوز دیتے ہوئے بے شمار دولت کمائی ہے ۔ صحافی انجم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے خفیہ آپریشن انجام دیتے ہوئے پتہ چلایا تو معلوم ہوا کہ دوست کے چچا نے 2013 ء میں 70 ہزار روپئے وصول کئے تھے ۔