٭ دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو ایک غیرسرکاری تنظیم (این جی او) کی عرضی خارج کردی جس نے نربھئے گینگ ریپ کیس کے سزائے موت کا انتظار کرنے والے چاروں مجرمین سے ملاقات کی اجازت طلب کی تھی۔ عرضی میں بتایا گیا کہ این جی او مجرمین کو اپنے اعضاء کا عطیہ دینے کی ترغیب دلانا چاہتی ہے۔ اِس سے اُنھیں پُرسکون موت ملے گی۔ لیکن بعض افراد کو اُن کے اعضاء سے فی الواقعی فائدہ ہوگا۔ عدالت نے این جی او کی درخواست مسترد کردی۔