نربھیا کے چاروں خاطیوں کو سنائی گئی پھانسی کی سزا۔

,

   

رحم کے لئے سپریم کورٹ یا پھر صدرجمہوریہ دروازہ کھٹکھٹانے کے خاطیوں کو چودہ دنوں کی مہلت
حیدرآباد۔ طویل مدت کے بعد ہی صحیح مگر پٹیالہ ہاوز کورٹ منگل کے روز طویل مدت سے زیر انتظار نربھیا کیس معا ملے میں چاروں خاطیوں کو22جنوری 2020‘ صبح 7بجے پھانسی کے پھاندے پر لٹکانے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔

خاطیوں کی عدالت میں نمائندگی کرنے والے وکیل نے بتایا کہ وہ سپریم کورٹ میں ازسر نو جائزہ درخواست پیش کی جائے گی۔فیصلہ سنائے جانے کے بعد نربھیا کے والدین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ”آج کا دن ان کے لئے بہت بڑا دن ہے۔

وہ عدالت کے فیصلے سے خوش ہیں اور پھانسی کی سزا مکمل ہونے کے بعد ہی نربھیاکی آتما کو شانتی ملے گی“۔

مختلف گوشوں سے عدالت کے فیصلے کی ستائش کی جارہی ہے اورکہاجارہا ہے کہ لمبی لڑائی کے بعد بھی عدالت سے جو امیدیں وابستہ تھیں وہ پوری ہوئی ہیں۔

رحم کے لئے سپریم کورٹ یا پھر صدرجمہوریہ دروازہ کھٹکھٹانے کے خاطیوں کو چودہ دنوں کی مہلت دی ہے۔