نرسمہاراؤ فرقہ پرست، ہندوتوا وادی رہنما اور بی جے پی کے پہلے پی ایم تھے: منی شنکر ائیر

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : کانگریس کے سینئر قائد منی شنکر ایئرنے سابق وزیراعظم پی وی نرسمہا راؤ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اپنی کتاب Memoirs of a Maverickکی ریلیز کے موقع پر انہوں نے کہا کہ نرسمہا راؤ ملک کے پہلے بی جے پی پی ایم تھے۔ اپنی کتاب کے اجراء پر انہوں نے کہا، نرسمہا راؤ ایک فرقہ پرست اور ہندوتوا کی طرف جھکاؤ رکھنے والے قائدتھے۔ اس دوران ائیر نے نرسمہا راؤ کے ساتھ اپنی بات چیت کا بھی ذکر کیا۔ میڈیاکے مطابق منی شنکر ائیر نے بتایا کہ ایک بار ائیر پی وی نرسمہا راؤ کے ساتھ رام رحیم یاترا نکال رہے تھے۔ اس دوران راؤ نے ان سے کہاکہ انہیں ان کے دورے پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن انہیں سیکولر ہونے کی تعریف پر اعتراض تھا۔ ایئر کہتے ہیں کہ جب میں نے ان سے پوچھا کہ میری تعریف میں کیا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی تم نہیں سمجھ رہے کہ یہ ہندو ملک ہے۔ میں نے کہاکہ بی جے پی بھی یہی کہتی ہے۔آئر کی خود نوشت ‘‘میموئرز آف اے ماورک – دی فرسٹ ففٹی ایئرز (1941-1991)’’ پیر کو مارکیٹ میں آئی۔ زگرناٹ بکس کے ذریعہ شائع کردہ، کتاب میں دون اسکول سے سینٹ اسٹیفن کالج اور کیمبرج یونیورسٹی تک اور ایک اعلیٰ سفارت کار سے اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قریبی ساتھی تک ائیر کے سفر کا تذکرہ کیا گیا ہے۔