رکن اسمبلی دنتو مادھوا ریڈی ،کلکٹر ورنگل شاردا دیوی کی شرکت
ورنگل۔5 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ورنگل کے حلقہ نرسم پیٹ کے چنا رائو پیٹ میں پرائمری اگریکلچر کو آپریٹیو سوسائٹی نئے کسانوں کے قرض کی تقسیم پروگرام کا رکن اسمبلی نرسم پیٹ دنتو مادھو ریڈی نے ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیا شاردا دیوی کے ساتھ ملکر افتتاح کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی نرسم پیٹ نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ چنا رائو پیٹ میں پرائمری اگریکلچر کو آپریٹیو سوسائٹی کے تحت 1100کسانوں کو قرض کی فراہمی کے لئے درکار فنڈزمنظور کئے گئے ہیں۔ضلع کو آپریٹیو آفیسر کی نگرانی میں کسانوں کو فی ایکڑ 50ہزارروپئے کے حساب سے ایک لاکھ کی حد تک کسانوں لونس فراہم کئے گئے۔انہوںنے کہاکہ کسانوں کو چاہیے کہ حکومت کی طرف سے قائم کردہ اناج خریداری مرکز پر بغیر کسی دقت کے فروخت کریں۔کلکٹر شاردا دیوی نے مخاطب کرتے ہوئے تمام ضروری اقدامات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ اناج جمع کرنے کا عمل بغیر کسی الجھن اور غلطی کے ہو ۔انہوںنے کہاکہ کسانوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو اس کے لئے تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر نرسم پیٹ آر ڈی او اوما رانی ،ڈی سی او نیرجا ،مختلف محکموں کے عہدیدار اور عوامی نمائدے موجود تھے۔