نرسنگ آنند کا کہنا ہے کہ’زیادہ بچے پیدا کریں ورنہ ہندوستان ’کم ہندؤوں‘ کا ہوجائے گا

,

   

ماتھرا۔ متنازعہ سادھو یاتی نرسنگ آنند جو ہری دوار نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں ضمانت پر باہر ہے نے ہندوؤں پر زوردیا ہے کہ ملک کو بچانے کے لئے زیادہ بچے پیدا کریں تاکہ ملک کو آنے والے دنوں میں کم ہندوؤں والا ہونے سے بچایاجاسکے۔

اس نتیجے پرکیسے پہنچا ہیں اس کی وضاحت کئے بغیر جمعرات کے روز گوردھن میں رپورٹرس کو داسانا مندر غازی آباد کے صدر پجاری نے بتایا کہ ریاضی موازنہ کہہ رہا ہے کہ 2029میں ایک غیرہندو وزیر اعظم بنے گا۔

انہوں نے کہاکہ اگر ایک مرتبہ ایک غیر ہندو وزیراعظم بن گیاتھا تو پھر20سالوں میں یہ ملک ”بغیر ہندوؤں“ کا بن جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہندووؤں کا جگانے کے لئے 12-14اگست گوردھن ماتھرا میں ایک دھرم سنسد رکھا جائے گا۔

پچھلے سال 17-19نومبر کو ہری دوار میں مبینہ دھرم سنسد کے انعقاد جس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزتقریریں کی گئی تھیں کے معاملے میں نرسنگ آنند کی گرفتاری او ربعد میں رہائی عمل میں ائی تھی۔

اس کے علاوہ پچھلے اتوار کے روز دہلی کے براری میدان میں منعقد ہونے والے ”ہندو مہاپنچایت“ کا بھی وہ حصہ رہا ہے او رکہاکہ اگر ایک مسلمان ملک کا وزیراعظم بن گیاتو 20سالوں میں 50فیصد ہندو اپنا مذہب تبدیل کرلیں گے اور اپنے وجود کے لئے ہتھیار اٹھانے کی بھی ہندوؤں کو ترغیب دی تھی۔

مذکورہ دہلی حکومت کا اس وقت کہنا تھاکہ انہوں نے تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں دی تھی مگر منتظمین نے بناء اجازت ہی پروگرام کیا ہے