نرمل کی معروف شخصیت ابونصر سید عقیل اسعد کا انتقال

   

نرمل ۔یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائیگی کہ شہر نرمل کی اردو داں شخصیت معروف شاعراور میزان نظر ہفت روزہ کے ایڈیٹر جناب ابولنصر سید عقیل اسعد صاحب کا بعمر70 سال قلب پر حملہ کی وجہ سے اچانک گذشتہ روز انتقال ہوگیا ۔نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد گلزار میں ادا کی گئی اور نرمل پولیس اسٹیشن کے بازو درگاہ نواب صاحب کے احاطہ میں تدفین عمل میں آئی ۔مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے اور چار لڑکیاں شامل ہیں ۔مرحوم ، سینیئر صحافی وضلع نرمل اسٹاف رپورٹر سیاست سید جلیل ازہر کے حقیقی بڑے بھائی ہوتے تھے۔