نرمل۔ 4 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نرمل سے تعلق رکھنے والے ایک وفد نے روزنامہ سیاست کے سینئر رپورٹر سید جلیل ازہر کی قیادت میں آج حیدرآباد میں روزنامہ سیاست کے دفتر پہنچ کر جناب عامر علی خان نیوزایڈیٹر روزنامہ سیاست و رکن قانون ساز کونسل تلنگانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین آئیڈیل گروپ آف اسکولس جناب شبیر احمد اور معروف تاجر جناب حبیب بھی موجود تھے۔اس موقع پر شبیر احمد نے جناب عامر علی خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلم معاشرے کی تعلیمی ترقی اور نئی نسل کے روشن مستقبل کے لیے ان کی گراں قدر خدمات قابلِ ستائش ہیں۔