حیدرآباد۔3۔اپریل (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے ’’مودی جی جواب دو‘‘ نعرہ کے تحت پوسٹ کارڈ مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت صنعت کار اڈانی کے بارے میں کئی سوالات کئے گئے۔ پوسٹ کارڈ وزیراعظم نریندر مودی کے پتہ پر پوسٹ کیا جارہا ہے کہ جس میں وزیراعظم سے تین سوالات کئے گئے۔ پہلے سوال میں اڈانی کی جانب سے بی جے پی کو دئے گئے فنڈس کے بارے میں پوچھا گیا ہے ۔ دوسرا سوال اڈانی کو دئے گئے کنٹراکٹس اور وزیراعظم کے بیرونی دوروں سے متعلق ہے۔ دنیا کے دولتمند ترین افراد میں اڈانی کی شمولیت سے متعلق بھی وزیراعظم سے وضاحت طلب کی گئی ۔ راہول گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کئے جانے کے بعد کانگریس نے پوسٹ کارڈ مہم کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مودی ۔اڈانی رشتوں کی تفصیلات سے عوام کو واقف کرایا جائے۔ گاندھی بھون میں اے آئی سی سی سکریٹرے ندیم جاوید نے پوسٹ کارڈ مہم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی سیتکا، ورکنگ پریسڈنٹ انجن کمار یادو، یوتھ کانگریس کے صدر شیوا سینا ریڈی ، این ایس یو آئی کے صدر بی وینکٹ ، مینارٹیز ڈپارٹمنٹ کے صدرنشین شیخ عبداللہ سہیل، نائب صدر ڈاکٹر ملو روی اور دیگر قائدین موجود تھے۔ ر