نئی دہلی ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور مالٹا نے باہمی تجارت اور تجارتی تعلقات میں تعاون میں اضافہ کے امکانات پر غور کیا۔ مالٹا کے وزیراعظم ہندوستان کے اولین دورہ پر جو 17 تا 19 جنوری ہوگا، وائبرینٹ گجرات چوٹی کانفرنس 2019ء میں شرکت کیلئے آئے ہوئے ہیں۔ ان کے ہمراہ مالٹا کے وزیرمعیشت، سرمایہ کاری اور تجارت چسچین کارڈونا اور ان کی وزارت کے سینئر عہدیدار وفد کی شکل میں موجود ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس وفد کو بات چیت کی دعوت دی تھی۔ مالٹا کے ماہرین یونیورسٹی آف گجرات میں وزارت خارجہ کے بیان کے بموجب تربیتی پروگرام چلانے سے اتفاق کرچکے ہیں۔ قابل تجدید تونائی کی اہمیت کا اندازہ لگاتے ہوئے اس شعبہ نے باہمی تعاون کے اقدامات کرنے سے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے اتفاق کیا۔