نسانکا ونڈے ڈبل سنچری بنانے والے پہلے سری لنکن

   

پالے کیلے (سری لنکا): سری لنکا کے اوپننگ بیاٹر پاتھم نسانکا ایک روزہ کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے سری لنکن بیاٹر بن گئے۔ پاتھم نے ونڈے میں ڈبل سنچری اسکور کرکے دنیا کے 12ویںبیاٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ افغانستان کے خلاف پالے کیلے میں کھیلے گئے پہلے ونڈے میں پاتھم نسانکا نے 139 گیندوں پر 210 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سری لنکا کے 26 سالہ اوپنر نے اپنے 50ویں ونڈے میچ کے دوران 8 چھکے اور 20 چوکے لگائے اور میدان سے ناٹ آؤٹ واپس ہوئے۔ نسانکا کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا نے افغانستان کے خلاف 3 وکٹ پر 381 رنز بنائے اور حریف ٹیم کیلئے 382 رنز کا ہدف مقرر کیا۔ تین میچز کی ونڈے سیریز کے اس پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 42 رنز سے شکست دی۔