نسل پرستانہ رویوں کے انسداد کے لیے فورم کی تشکیل

   

نیویارک ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گزشتہ روز ایک قرارداد منظور کر لی، جس کے تحت نسل پرستی، اجنبیوں سے خوف، عدم برداشت اور امتیازی سلوک جیسے مسائل کے انسداد کے لیے باقاعدہ طور پر ایک باڈی تشکیل دی جائے گی۔ 193 رکنی اسمبلی نے متفقہ طور پر اس قرارداد کی منظوری دی۔ اس فورم میں بالخصوص افریقی نڑاد افراد پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جنہیں نسل پرستانہ رویوں اور امتیازی سلوک کا عموماً سامنا رہتا ہے۔ اس مجوزہ فورم میں مجموعی طور پر دس ارکان ہوں گے، جن میں سے پانچ کو جنرل اسمبلی منتخب کرے گی اور بقیہ پانچ کو انسانی حقوق کونسل مقرر کرے گی۔ اس فورم کا اولین سیشن آئندہ برس منعقد ہو گا۔