لندن ۔ /7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد برطانوی سینئر پولیس خاتون پرم سندھو نے نسل پرستی اور جنس پرستی کے رویہ کے خلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے ہرجانہ کا دعویٰ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نسل پرستی اور جنس کی بنیاد پر انہیں ترقی سے روک دیا گیا اور کام کے موقعوں سے محروم کردیا گیا ۔ یہ الزامات اُس وقت سامنے آئے جب پرم سندھو کو خراب برتاؤ کے الزامات سے بری کردیا گیا تھا ۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کی تھی کہ کوئینس پولیس مڈل کیلئے ان کی نامزدگی کی حمایت کی جائے ۔
