نسیم الدین بنے اترپردیش کانگریس میڈیا سیل کے انچارچ

   

لکھنو: صدر بہوجن سماج پارٹی مایاوتی کے کبھی بیحد خاص رہے نسیم الدین صدیقی کو اترپردیش کانگریس کے میڈیا سیل کا انچارج بنایا گیا ہے ۔نسیم الدین صدیقی کا کانگریس میں بڑھ رہا یہ قد اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ہے ۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے نسیم الدین کو اترپردیش کانگریس کمیٹی نے یہ عہدہ دیا ہے ۔ اسکے ساتھ ہی ستیش اجمانی کو اترپردیش کانگریس کمیٹی میں خازن بنایا گیا ہے ۔ریاستی مبصرین کا کہنا ہیکہ کانگریس نے بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے کبھی دایاں ہاتھ رہے نسیم الدین صدیقی کو اہم عہدہ دیکر اگلے سال ہونے والے اترپردیش کے اسمبلی انتخابات سے پہلے ماسٹر اسٹروک کھیلا ہے ۔ اترپردیش میں بندیل کھنڈ کے قدآورلیڈر نسیم الدین صدیق بی ایس پی سے قانون ساز اسمبلی کے رکن تھے ۔ بی ایس پی سے باہرہونے کے بعد پارٹی نے ان کی رکنیت بھی ختم کرادی تھی۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو اپنے چہرے کے طور پر پیش کرنا چاہتی ہے ۔