نسیم خان کو منانے کانگریس کی کوشش کامیاب

   

ممبئی : مہاراشٹرا میں لوک سبھا انتخابات کے دوران کسی بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہ دیے جانے سے مسلم سماج کی ناراضگی کا کانگریس کی اعلیٰ کمان نے نوٹس لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق، کانگریس کے قدآور لیڈر عارف نسیم خان سے کل پونا میں راہول گاندھی کی ملاقات ہوئی جسکے درودان انہوں نے تمام باتیں رکھی جسکے بعد کانگریس اعلی کمان نے مسلم نمائندگی کے معاملے میں ہوئ غلطیوں کا اعتراف کیا۔ ملاقات کے بعد راہول گاندھی نے عارف نسیم خان سے انتخابی مہم میں شامل ہونے اور کانگریس پارٹی کے امیدواروں کو منتخب کرنے کے لیے کام کرنے کی بھی درخواست کی ہے ۔ نیز تازہ ترین اطلاع کے مطابق کانگریس کی جانب سے جاری کردہ تشہری مہم کے اسٹار پرچارکوں کی فہرست میں عارف نسیم خان کا نام دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے ۔