حیدرآباد۔ 13 اگست (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں شرابیوں نے ہلچل مچادی۔ دو خواتین نے جو نشہ کی حالت میں دھت تھیں ٹریفک ہوم گارڈ اور سب انسپکٹر پر حملہ کردیا۔ گاڑی روکنے پر مشتعل خواتین نے ہوم گارڈ کا سیل فون زمین پر پٹک دیا اور سب انسپکٹر پر حملہ کردیا۔ خواتین کی اس حرکت سے پریشان ٹریفک عملہ نے خواتین کو جانے نہیں دیا تاہم اس دوران ان کی مدد کیلئے دو نوجوان نمودار ہوگئے جو پولیس سے تکرار کرنے لگے اور پولیس کارروائی میں خلل پیدا کرکے انہیں حملہ کا نشانہ بنایا۔ اس دوران ٹریفک ہوم گارڈ نریش اور سب انسپکٹر اویناش نے ان دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جو شرابی لڑکیوں کی مدد کیلئے آئے تھے۔ ہوم گارڈ کی شکایت پر بنجارہ ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع