نشہ میں ڈرائیونگ ’ گاڑی ضبط کرنے پر خودسوزی کی کوشش

   

حیدرآباد۔/10 ستمبر، ( سیاست نیوز) شمس آباد میں ایک شرابی نے ہلچل مچادی۔ نشہ کی حالت میں نوجوان نے پولیس پر حملہ کردیا اور ضبط شدہ گاڑی حوالے نہ کرنے پر اس نے خود سوزی کی کوشش کی تاہم چوکس ٹریفک پولیس عملہ نے اس نوجوان کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ بتایا گیا کہ ایک نوجوان آج نشہ کی حالت میں گاڑی چلارہا تھا۔ تونڈپلی میں پولیس کی تلاشی مہم جاری تھی ۔ اس دوران پولیس نے نوجوان کو روکاجو نشہ میں تھا۔ پولیس کی جانچ کے بعد اس کی گاڑی کو ضبط کرلیا گیا جس پر نوجوان مشتعل ہوگیا اور گاڑی حوالے کرنے کا مطالبہ کرکے پولیس پر حملہ کردیا۔ سڑک پر ہنگامہ آرائی کرنے والے نوجوان نے پولیس کو دھمکانے کی کوشش کرکے اپنے جسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگالی تاہم پولیس نے فوری چوکسی اختیار کرکے اس نوجوان کو ہاسپٹل منتقل کیا جو معمولی زخمی ہوگیا جس کا علاج جاری ہے۔ع