نشہ پرست احمقوں پر کوئی لگام نہیں۔ پنکی چودھری کی دھمکی پر اویسی کاردعمل۔

,

   

اویسی نے کہاکہ ”تاریخ گواہ ہے کہ ہرظالم کو سزا ملی ہے۔اور جولوگ طاقتور عہدوں پر بیٹھے اور خاموش بیٹھے ہیں‘ تو ظالموں کے رویہ پر وہ اپنی رضامندی کااظہار کررہے ہیں“۔


حیدرآباد۔ صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) اسد الدین اویسی نے ہندورکشا دل کے سربراہ پہنی چودھری کی ان کاسر قلم کرنے کی کھلی دھمکی پر ردعمل پیش کرتے ہوئے کہاکہ ”مودی یوگی ’دور حکومت‘ میں نشہ پرست احمق بے لگام ہیں“۔

اویسی کے خلاف تشدد کی کھلی اشتعال انگیزی میں پنکی چودھری نے کہاکہ ”تیری گردن کاٹ کر میرا نام بڑھائیں گے“۔ اویسی نے ٹوئٹ کیاکہ ”یہ ان(وزیراعظم نریندر مودی) کی پشت پناہی کے بغیر ممکن ہے“۔

اویسی نے کہاکہ ”تاریخ گواہ ہے کہ ہرظالم کو سزا ملی ہے۔اور جولوگ طاقتور عہدوں پر بیٹھے اور خاموش بیٹھے ہیں‘ تو ظالموں کے رویہ پر وہ اپنی رضامندی کااظہار کررہے ہیں“۔

انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ ”انشاء اللہ کل ان کے ناموں کو تاریخ کے سیاہ صفحات میں تحریر کیاجائے گا“۔جمعہ کے روز سوشیل میڈیا میں منظرعام پر آنے والے ویڈیو میں چودھری جے ڈی اسکول غازی آباد میں ایک تقریر کے دوران اپنے حامیوں اور ہندو رکشا دل کے ممبرس کو اویسی کاسر قلم کرنے کے لئے مشتعل کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

چودھری کو یہ کہتے ہو ئے سناجاسکتا ہے”جب تک ہندو رکشا دل کے رضاکار اور جنگجو متحد ہوکر ہندوتوا کے راستہ چلیں گے‘ وہ اس (اویسی) کاسرقلم کریں گے او رمیرا نام کریں گے“۔ اس کی ستائش اور تقریرکے اختتام کے بعد ’جئے شری رام‘ کے نعرے ہجوم نے لگائے۔