نشہ کے کاروبار کے خلاف شعور بیدارکرنے کا عزم

   

Ferty9 Clinic

ضلع کڑپہ کی تنظیم ایکتا اینٹی کرپشن کے نامزد صدر عبدالرحمن کا خطاب

کڑپہ /16 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) World Human Rights Council کے تحت کام کرنے والے تنظیم ایکتا اینٹی کرپشن کے قومی صدر ڈاکٹر فرمان صدیقی دہلی نے آج دہلی میں منعقدہ ایک اجلاس میں ضلع کڑپہ کے وینی مٹہ منڈل کے ساکن عبدالسبحان کے فرزند مولوی عبدالرحمن کو ساؤتھ انڈیا صدر کی حیثیت سے نامزد کیا ۔ اجلاس میں تنظیم کے اڈوائر راجیو کمار سپریم کورٹ کے وکیل بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر عبدالرحمن نے کہا کہ وہ ایکتا اینٹی کرپشن کے ذریعہ سے ساؤتھ انڈیا میں نشہ کے کاروبار اور استعمال کے خلاف مہم چلائیں گے ۔ ساتھ میں بچوں اور خواتین پر ہو رہے مظالم کے خلاف عوام میں شعور بیداری کریں گے اور اس سلسلے میں قانون کی امداد بھی فراہم کریں گے ۔ انہوں نے قومی صدر فرمان صدیقی اور راجیو کمار سے انہیں نامزد کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔ عبدالرحمن کو صدر نامزد کرنے پر عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے مبارکباد پیش کی اور کڑپہ ایرپورٹ پر ان کا استقبال کرکے شال پوشی و گلپوشی کی گئی ۔