نشیلی ادویات فروخت کرنے والی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : غیر ملکی باشندے کے ساتھ نشیلی دوا فروخت کرنے والی ٹولی کو پولیس نے گرفتار کیا ۔ جن میں ایک نائجیریائی باشندہ شامل ہے ۔ حیدرآباد نارکوٹک انفورسمنٹ ونگ نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ توشرو بکارہ ساکن پونے متوطن نائجیریا 41 سالہ ایوردامنا پرساد اپادھیہ اور 18 سالہ اجئے کمار جوپلی ساکن ممبئی کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 40 گرام کوکین 8 سیل فون کو ضبط کرلیا جس کی کل مالیت 5 لاکھ روپئے بتائی گئی ۔ بکارہ 2013 میں تعلیم کیلئے نائجیریا سے ہندوستان آیا تھا جو ممبئی میں قیام پذیر تھا ۔ گذشتہ 5 سال یہ شخص منشیات کا کاروبار کرتا اور حیدرآباد آیا کرتا تھا ۔ جہاں اس کی پہچان اجے کمار اور ایوروامتا پرساد سے ہوئی اور انہوں نے منشیات کو فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا اور منشیات کو فروخت کررہے تھے ۔ خفیہ اطلاع پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ ع