حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد میں ڈرنک اینڈ ڈرائیو کے کئی واقعات منظر عام پر آرہے ہیں ۔ نشہ میں گاڑی چلا کر ہلاک ہونے کے واقعات میں بھی دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق سال 2020 میں تلنگانہ میں 343 اموات ہوئی ہیں ۔ ان میں حیدرآباد ۔ سائبر آباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 189 افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔ پولیس کی جانب سے ڈرنک اینڈ ڈرائیو کی خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ۔ قواعد کے مطابق بلڈالکحل کاونٹ ( بی اے سی ) 30 ایم ایل سے زیادہ رہنے کے بعد گاڑی چلانے پر پابندی ہے ۔ تاہم چند افراد کی جانب سے 100 ایم ایل ( بی اے سی ) کے ساتھ گاڑی چلاتے ہوئے پولیس کی خصوصی مہم میں پکڑے جارہے ہیں ۔ حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں نشہ کر کے گاڑی چلانے والے 25 افراد کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردئیے گئے ہیں ۔ جاریہ سال جنوری سے نومبر تک 206 افراد کو جیل روانہ کیا گیا ہے ۔۔ ن