کولکتہ:نصرت جہاں اور نکھل جین کی شادی اور پھر ان کی علیحدگی دونوں سرخیوں میں رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ نصرت جہاں نے شادی کے بعد سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور پھر ان کے حاملہ ہونے کی خبر اور بعد میں بچے کی ولادت ہوئی جس کے بعد یہ چرچا ہوا کہ بچہ کس کا ہے ؟ آج کل نصرت جہاں ادا داس گپتا کے ساتھ رہ رہی ہے اور یش داس گپتا نے اس بچے کا استقبال کیا ہے۔ اب نکھل جین اور نصرت کی علیحدگی پر قانونی مہر لگ گئی ہے کیونکہ علی پور کورٹ نے ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں اور نکھل جین کی شادی کو غیرقانونی قرار دیدیا ہے۔خیال رہے کہ نصرت جہاں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ان کی نکھل جین سے شادی ترکی میں ہوئی تھی وہ شادی ہندوستانی میرج ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ نہیں ہوئی ہے اس لئے شادی غیر قانونی ہے۔