نئی دہلی۔ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ او راداکارہ جمعرات کے روز کلکتہ می ں ایسکون کی جانب سے رتھ یاترا پروگرام کی شروعات کے دوران پوجا کی تھی۔
ان کے ”غیر اسلامیہ رویہ‘‘ کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے باوجود اپنے شادی کے استقبالیہ کے موقع پر نصرت نے بھگوان جگناتھ کی رتھ کی رسیاں بھی کھینچی۔
انہوں نے کہاکہ ”اوپر والا‘ ٹھاکر‘ ایشوار‘ اللہ اپ سب پر رحم کرے“۔نصرت ہر وقت منگل سوتر اور اپنے ہاتھوں میں لگی مہندی کے ساتھ دیکھائی دے رہی ہیں‘ اور انہوں نے جب یہ دو ٹوک جواب دیا
اس وقت وہ اپنے سر ’آنچل“ سے ڈھنکی ہوئے بھگوان جگن ناتھ کی رتھ یاترا کی رسیا ں کھینچ رہی تھیں جبکہ دوسری جانب چیف منسٹر مغربی بنگال بھی رسیاں تھامے ہوئے تھیں۔
ایسے وقت میں جبکہ پارلیمنٹ کے پہلے روز ایوان میں منگل سوترا او رماتھے پر بندی لگا کر آنے کی وجہہ سے دیو بند کے علماؤں کی جانب سے اس عمل کو ”ہندو شادی کے رسومات“ قراردیتے ہوئے فتوی جار ی کرنے کے بعد بھی نصرت کا یہ قدم سرخیوں میں آگیاہے۔