نصیرات کیمپ پر بھی اسرائیلی بمباریمتعدد افراد جاں بحق

   

غزہ : اسرائیل نے غزہ کے علاقے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں تقریباََ متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔فلسطینی خبر ایجنسی وافا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملے تیز کر دیے ہیں، غزہ کے علاقے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں ہونے والے حالیہ اسرائیلی حملے کے دوران متعدد افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ رفع میں ایک رہائشی ٹاور بھی اسرائیلی بمباری سے تباہ ہوگیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شمالی غزہ میں غذائی قلت کے باعث ایک شیر خوار بچہ اور ایک نوجوان خاتون ہلاک ہوئی جس کے بعد غزہ میں غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔دوسری جانب اسرائیل کی خفیہ ایجنسی نے کہا ہے کہ حماس کے سربراہ کی اسرائیل کے اتحادیوں سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے بات چیت جاری ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں تقریباََ 30 ہزار 960 فلسطینی جاں ہوچکے ہیں جب کہ 72 ہزار 524 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں اور درجنوں فلسطینیوں کو اسرائیل نے یرغمال بھی بنایا ہوا ہے۔