ڈاکٹر ابوالحسن اشرف ممبر سی سی آئی ایم کی کامیاب نمائندگی
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( پریس نوٹ) : نظامیہ طبی کالج کے جملہ 36 نشستوں پر داخلے کو حکومت ہند وزارت آیوش نے بحال کیا ہے ۔ جس کا مکتوب نمبر 140/4/05/2019-EP(1) بتاریخ 12 جون 2019 جاری کیا ہے ۔ یونانی طلبہ کو اور تمام یونانی برادری کو ڈاکٹر ابوالحسن اشرف ممبر ( سی سی آئی ایم ) وزارت آیوش حکومت ہند و رکن گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج و جنرل ہاسٹل ڈیولپمنٹ سوسائٹی نے مبارکباد دی ہے اور اس سلسلے میں ڈاکٹر ابوالحسن اشرف نے شریمتی کماری ، آئی اے ایس ، پرنسپال سکریٹری محکمہ صحت و طبابت حکومت تلنگانہ ڈائرکٹر ڈاکٹر ورشنی آئی اے ایس آیوش محکمہ حکومت تلنگانہ ، اے ڈی یونانی و پرنسپال گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج ڈاکٹر شہزادی سلطانہ سے نمائندگی کی تھی ۔ جس پر ڈاکٹر اشرف نے ان تمام سے اظہار تشکر کیا ہے ۔۔
