نظام آبادمیں زون 2باسرلیول پولیس ڈیوٹی میٹ کا اہتمام

   

نظام آباد، 2 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام اباد پولیس کمشنریٹ افس میں زون-2 باسر لیول پولیس ڈیوٹی میٹ 2025 کا کمشنر پولیس سائی چیتنیا کی صدارت میں منعقد ہوا پولیس خدمات میں بہتری، سائنسی تحقیقات کے فروغ اور اہلکاروں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی غرض سے تلنگانہ پولیس کی جانب سے “زون-2 باسر لیول پولیس ڈیوٹی میٹ – 2025” کا آغاز آج نظام آباد پولیس کمشنریٹ میں عمل میں لایا گیا اس میٹ میں نظام آباد، جگتیال، نظام آباد، نرمل اور عادل آباد اضلاع کے پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔اس موقع پر پولیس کمشنر پی. سائی چیتنیا، کی نگرانی میں سی آئی، ایس آئی اور دیگر ملازمین کے لیے مختلف اقسام کی عملی و تحریری مسابقتی آزمائشوں کا اہتمام کیا گیا۔ ان مقابلوں کے ذریعے پولیس کی تحقیقاتی مہارت کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرنے، جرائم کی صحیح تحقیق اور موقع واردات سے مؤثر شواہد حاصل کرنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔امتحانات میں سائنٹفک ایڈز ٹو انویسٹیگیشن، کمپیوٹر، ڈاگ اسکواڈ، پروفیشنل فوٹوگرافی، ایکسپلوزیو جانچ، نارکوٹکس، فنگر پرنٹس، اور فارنسک میڈیسن جیسے اہم موضوعات شامل تھے۔ اس تین روزہ پروگرام کے دوران اہلکاروں کو عصری تکنیکی معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ تحقیقاتی امور میں جدید سائنسی طریقوں کو اپناسکیں۔پولیس کمشنرسائی چیتنیا نے اس موقع پر کہا کہ بدلتے ہوئے وقت کے تقاضوں کے مطابق پولیس کو چاہیے کہ وہ سائنسی طریقہ تحقیق کو بطور آلہ استعمال کرتے ہوئے اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں اور پیشہ ورانہ مقابلہ جاتی جذبہ کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں کے ذریعے جو اہلکار بہتر مظاہرہ کریں گے، انہیں ریاستی سطح پر منعقد ہونے والی ڈیوٹی میٹ میں شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔اس پروگرام میں ایڈیشنل ڈی سی پی (ایڈمن) بسواراڈی، ایڈیشنل ڈی سی پی (اے آر) رام چندر راؤ، سی سی ایس اے سی پی ناگوینڈر چاری، اور متعلقہ اضلاع کے سی آئیز، اے ایس آئیز و دیگر افسران نے شرکت کی۔