تحصیلدار کی شکایت پر پولیس کی کارروائی ، اراضی فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی تحقیقات
نظام اباد 24/نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکاری اراضیات پر غیر مجاز قبضوں کو برخاست کرنے کے لیے حکومت کمربستہ نظر آرہی ہے حیدرآباد کے بعد نظام آباد میں ہائیڈرا کی طرح انہدامی کاروائی کی گئی تھی ماہ اگست میں شہر نظام آباد کے ڈویژن نمبر 10 بھارت رانی کالونی میں ریوینیو اور دیگر محکمہ کے عہدہ داروں نے مکانوں کو اچانک منہدم کیا تھا اس کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف ناراضگی ظاہر کی تھی ڈویژن نمبر 10 بھارت رانی کالونی کے علاقے میں واقع بڈم چیرو پر غیر مجاز طور پر قبضہ کرتے ہوئے چند افراد نے غریب افراد کو دو تا تین لاکھ روپے کے دام پر فروخت کر دیا تھا اس کے بعد ہوئے حالات کے بعد حکومت خاموشی اختیار کی ہوئی تھی لیکن اچانک حکومت حرکت میں آتے ہوئے عرصہ پلی کے علاقے میں واقع سرکاری اراضی پر غیر مجاز طور پر مکانوں کی تعمیر کرنے والوں کے خلاف تحصیلدار نارتھ نے 6 ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرنے پر پولیس نے 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے تحصیلدار نارتھ پولیس کو روانہ کردہ اپنے مکتوب میں بتایا کہ سروے نمبر 249 میں 13 افراد نے جملہ 1581 گز اراضی پر غیر مجاز طور پر قبضہ کیا گیا ہے اور اس پر چند پکے مکانات بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں پولیس کو دی گئی رپورٹ میں تحصیلدار نے واضح کیا کہ سروے نمبر 249 میں جملہ 1581 قبضے کے ذریعے تعمیری کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے پولیس نے تحصیلدار کی شکایت پر 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے سب انسپکٹر 6 ٹاؤن سے اس بارے میں دریافت کرنے پر بتایا کہ تحصیلدار نے 17 اکتوبر کے روز پولیس میں شکایت درج کروائی تھی جس پر پولیس نے 13 افراد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جبکہ خریدنے والوں سے اس بارے میں دریافت کرنے پر بتایا کہ چند افراد نے انہیں سستے دام پر دو تا تین لاکھ روپیے میں فروخت کیا تھا، سب انسپکٹر سے اس بارے میں دریافت کرنے پر بتایا کہ پولیس فروخت کرنے والوں کے بارے میں بھی تحقیقات چل رہی ہے واضح رہے کہ اس علاقے میں واقع ڈیویژن سلم بستیوں میں ہونے کی وجہ سے چند افراد اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور غیر مجاز طور پر بھارت رانی کالونی میں فرضی پٹے بنا کر اراضی کو فروخت کیا تھا یہاں پر بھی اسی طرح فروخت کرنے کی اطلاع ہے گزشتہ چند دنوں سے اس بارے میں شکایتیں کی جا رہی تھی جس کی بنا پر تحصیلدار نارتھ نے سروے کروایا تھا اور پولیس سے رجوع ہوتے ہوئے شکایت کی ہے اس بارے میں مکمل تحقیقات کرتے ہوئے اراضی کو فروخت کرنے والے کو بے نقاب کرنے کا خریداروں کی جانب سے پولیس سے پرزور اپیل کی جا رہی ہے۔