نظام آباد /28 اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بے روزگار نوجوانوں کیلئے 29 اگسٹ کے روز ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفس میں جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر نے بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ جاب میلہ میں حیدرآباد سے شوبھا گروہا پراجیکٹ لمٹیڈکی جانب سے مارکیٹنگ ایگزیکٹیو کی 30 جائیداد، مارکیٹنگ منیجر کے 10 جائیدادیں ، و دیگر جائیدادیں مخلوعہ ہے 18 سال سے 28 سال عمر یافتہ مرد کی جائیدادوں کیلئے اہل ہے ۔ دسویں تا ڈگری تک کامیاب امیدوار درخواست گذاری کرسکتے ہیں اور 13 ہزار تا23 ہزار تک تنخواہ و دیگر الائونس دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سیوگی کمپنی کی جانب سے حیدرآباد پیکم اور ڈیلیوری ایگزیکٹیو کی 100 جائیدادیں مخلوعہ ہے 10 دسویں جماعت تا ڈگری تک کے امیدوار اس کیلئے اہل ہے ۔ 18 سال سے 35 سال تک مرد اس کیلئے اہل ہے اور اس کیلئے 2وہیلر لائسنس ضروری ہے اور ایک ماہ کی تربیت دی جائے گی ۔خواہشمند افراد 29 ؍ اگست کے روز 10:30 بجے سے 3 بجے تک ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفس میں پاسپورٹ سائز فوٹو اور بائیو ڈاٹا ، تعلیمی سرٹیفکیٹ ، آدھار کارڈکے ساتھ شرکت کرنے کی مسٹر موہن لال نے خواہش کی ۔
