نظام آباد میں اجتماعی شادیوں کا نظم

   

مستحقین سے 15 نومبر تک ادخال درخواست کی خواہش
نظام آباد :مولانا محمداحسان احمد صدر نظام آباد آئیڈیل ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد(رجسٹرڈ)کے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ کے بموجب دورِ حاضر میں جہاں مسلمان کئی ایک مسائل سے دوچار ہے وہیں معاشرتی وسماجی مسائل نے امت مسلمہ کو تاریکیوں کی طرف ڈھکیل دیا ہے ۔ یہی نہیں بلکہ امت مسلمہ اس وقت نوجوان نسل کی بے راہ روی کا شکار ہے ۔چنانچہ امت مسلمہ کے اس بگاڑ کوختم کرنے کا نظام آباد آئیڈیل ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد نے عزم کرتے ہوئے گذشتہ (12)سالوں سے ایسی غریب و مستحق لڑکیاں جن کی شادیاں کئی ایک مسائل کی وجہ سے نہیں ہوپارہی ہے کا اجتماعی نظم کررہی ہے۔ سوسائٹی کی جانب سے مذکورہ غریب و مستحق لڑکیوں کی شادیوں کویقینی بنانے کیلئے سماج کے اہل خیر حضرات کابھرپورتعاون لیتے ہوئے اجتماعی شادیوں کا نظم کرتی آرہی ہے ۔ امسال بھی اجتماعی شادیوں کاماہ نومبر 2021ء ؁ میں منصوبہ رکھتے ہوئے سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز عمل میں آچکا ہے۔ واضح رہے کہ سوسائٹی کی جانب سے غریب ومستحق ضعیف وبیوہ خواتین میں ماہانہ راشن کی بھی تقسیم کی جاتی ہے۔ اجتماعی شادیوں کے سلسلہ میں مولانا محمداحسان احمد صدر نظام آباد آئیڈیل ویلفیئر سوسائٹی نظام آبادنے غریب ومستحق خاندانوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے خواہش کی ہے کہ وہ دفتر سوسائٹی واقع زم زم پیالیس، نزد سمیع ہوٹل سی ایم روڈ نظام آباد پررجوع ہوکرصدر و سوسائٹی کے دیگر ذمہ داران سے تفصیلات حاصل کریں۔درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 15؍نومبر2021ء؁ رہے گی۔ جبکہ اجتماعی شادیاں 28؍نومبر2021ء؁ کو بمقام لمراگارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام ا ٓباد پرانجام پائیں گی۔ 9948364722 – 9849745504 ربط پید اکیاجاسکتاہے۔