نظام آباد میں جمعیت اہلحدیث کا کل دینی اجتماع

   

ٍنظام آباد : ناظم مدرسہ دارالتوحید حافظ عمران سلفی نذیری نے بتایا کہ بتاریخ 6 ؍ ڈسمبر بروز اتوار بوقت بعد نماز عصر تا عشاء بمقام مدرسہ دارالتوحید مسجد عثمان بن عفان ڈرائیور کالونی نظام آباد پر بصدارت جناب محمد عبدالواجد امیر ضلعی جمعیت اہلحدیث نظام آباد زیر نگرانی محمد وجہہ اللہ خان ناظم ضلعی جمعیت اہلحدیث نظام آباد دینی اجتماع عام منعقد کیا جارہا ہے جس میں مہمان مقرر کی حیثیت سے فضیلتہ الشیخ عبدالحسیب مدنی حفظ اللہ شرکت کرتے ہوئے خطاب فرمائیں گے۔ علاوہ ازیں شیخ اشرار کاشف حفظ اللہ امام و خطیب مسجد عرفات بودھن ، شیخ اسلم جامی حفظ اللہ امام و خطیب مسجد عبادالرحمن گولکنڈہ حیدرآباد کے خطابات ہوں گے۔ دینی اجتماع عام میں میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے افروز خان فیضی امیر شہری جمعیت اہلحدیث نظام آباد ، اسحاق عابد ناظم شہری جمعیت اہلحدیث نظام آباد شریک رہیں گے ۔ حافظ عمران سلفی نذیری نے تمام برادران وطن اسلام سے اتوار کے دن منعقدہ دینی اجتماع عام میں معہ دوست احباب کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے ثواب دارین حاصل کرنے کی پرُ خلوص خواہش کی ہے ۔