نظام آباد :28؍ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز))نظا م آباد ریلوے اکسائز کورٹ کے ججس کی حیثیت سے دو مسلم ججوں کا تقررعمل میں لاتے ہوئے ہائی کورٹ کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ۔ متحدہ ضلع نظام آباد ، کاماریڈی کے ججس کی مخلوعہ جائیدادوں پر ہائی کورٹ کی جانب سے تقرر عمل میں لایا گیا ۔ نظام آباد ریلوے سکنڈ کلاس مجسٹریٹ کی حیثیت سے قادر پاشاہ ، اکسائز سکنڈ کلاس مجسٹریٹ کی حیثیت سے نذیر خان کا تقرر عمل میں لانے پر یہ جائزہ حاصل کرلیا ۔ اس کے علاوہ ہائی کورٹ نے کاماریڈی سکنڈ کلاس اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی حیثیت سے بال ریڈی ، نظام آباد مارننگ کورٹ مجسٹریٹ کی حیثیت سے سداشیو ، آرمور سکنڈ کلاس اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی حیثیت سے وی ویش ویشور کی حیثیت سے تقرر عمل میں لایا گیا ۔
