نظام آباد میں رشوت ستانی کے خلاف ریالی

   

نظام آباد :4؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )رشوت ستانی کے خلاف شعور بیدار کرنے کی غرض سے آج ایک ریالی کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ 3 ؍ ڈسمبر سے 9؍ ڈسمبر تک بین الاقوامی یوم رشوت ستانی کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے آج ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے جھنڈی دکھاکر اس کا افتتاح کیا ۔ اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے منعقدہ ریالی سے مخاطب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے کہا کہ ضلع کو رشوت ستا نی سے پاک قرار دینے کی ضرورت ہے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں کی فراہمی کیلئے رشوت دینا ، لینا قانونی طور پر جرم ہے لہذا طلباء تعلیمی دور سے ہی اس بارے میں شعور بیداری ناگزیر ہے ۔ لہذا اس بارے میں عوام کو شعور بیدار کریں اور اسی غرض سے ان ریالیوں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے سرکاری دفاتر میں کوئی بھی رشوت طلب کرنے کی صورت میں ٹول فری نمبر 1064 پر شکایت کرسکتے ہیں یہ ریالی کلکٹریٹ سے راجیو گاندھی آڈیٹوریم تک منعقد کی گئی اس ریالی میں ضلع کلکٹر کے علاوہ اے سی بی کے انسپکٹر شیو کمار ، شنکر ریڈی ، ایس ایچ او انجنیلو کے علاوہ طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر طلباء کو حلف بھی دلایا گیا ۔