کمشنر مسٹر کارتکیا کا انکشاف ، متعلقہ پولیس عہدیداروں کی ستائش
نظام آباد :30؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے بتایا کہ ضلع کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کے علاقہ میں سرقہ کرنے والی دورکنی ٹیم کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 18؍ جولائی کے روز سرکاری دواخانہ کے علاقہ میں سرقہ کرنے والے افراد کو گرفتار کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کرنے پر گوپی اور اس کی مدد کرنے والے پدما عرف للیتا کو گرفتار کیا گیا انہوں نے بتایا کہ گوپی کوٹ گلی کے علاقہ میں پستول سے ڈرا یا دھمکا یا کرتا تھا پولیس نے پستول کو حاصل کرلیا پولیس پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کرلی تھی جس پرپولیس نے گوپی پر 353,506,109 دفعات کے تحت IVٹائون پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ان کے بارے میں تحقیقات چل رہی تھی کہ ڈچپلی منڈل کے رامڑگو سے تعلق رکھنے والے گوپی 1999 ء سے 2006 ء تک جنا شکتی گروپ ، چندرا پولا ریڈی گروپ میں کام کیا تھا اور اس کے بعد سے سرقہ کرنا شروع کیا تھا اور ایک مرتبہ جیل کی سزاء بھی کاٹی تھی اور اس کے بعدسے اپنا مقام شکر نگر منتقل کرتے ہوئے تاجروں کو ڈرا نا شروع کیا تھا اور حیدرآباد سے ایک ریوالور خرید کر اس کے ذریعہ عوام کو ڈرایا دھمکایا کرتا تھا اور اس کے ساتھ بھگت نامی شخص بھی تعاون کررہا تھا اور یہ راہ فرار اختیار کیا ہوا ہے گوپی پر جملہ 19 مقدمات درج کئے گئے تھے گوپی کو گرفتار کرنے میں ٹائون انسپکٹر نریش، سب انسپکٹر لکشمیا ، سنتوش ، کانسٹیبل نریش ، افسر خان مصروف تھے ۔ پولیس نے انہیں چالاکی کے ساتھ گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا ۔ گرفتار کرنے میں نمایاں رول ادا کرنے والے پولیس عہدیداروں کی پولیس کمشنر نے ستائش کی۔