کارروائی کیلئے ضلع کلکٹر اور پولیس کمشنر کو ہدایت
حیدرآباد۔/3جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے نظام آباد میں 80 سے زائد خاندانوں کے سماجی بائیکاٹ کی اطلاع پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے غیر قانونی ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹیوں سے عوامی زندگی سے کھلواڑ کا الزام عائد کرکے کلکٹر نظام آباد اور پولیس کمشنر کو ہدایت دی کہ کمیٹیوں پر کارروائی کریں۔ گوڑ طبقہ کے افراد کا سماجی بائیکاٹ کرنے پانچ کمیٹیوں نے فیصلہ کیا تھا۔ تاڑی تاسندوں کے روایتی کاروبار کو جاری رکھنے رقم ادا نہ کرنے پر بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے سماجی بائیکاٹ فوری ختم کرنے کی ہدایت دی۔ جسٹس بی وجئے سین ریڈی نے شنکر گوڑ اور 4 دیگر افراد کی درخواست پر عبوری احکامات جاری کئے۔ درخواست گذاروں کی جانب سے وکیل نے بتایا کہ نام نہاد ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی گوڑ طبقہ کو تاڑی تاسنے کے کام سے روک رہی ہے اور ان سے 10 لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ رقم کی عدم ادائیگی پر سماجی بائیکاٹ کی دھمکی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اکسائیز سے لائسنس کے باوجود تاسندوں کو روایتی پیشہ سے روکا جارہا ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا تو جسٹس وجئے سین ریڈی نے حکومت کو ہدایت دی کہ جنوری کے اختتام تک کمیٹیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ر