نظام آباد میں سماجی بائیکاٹ کے خلاف دھرنا

   

نظام آباد ۔ نظام آباد ڈیویژن میں سماجی بائیکاٹ کے نام پر لاکھوں روپئے جرمانہ عائد کرنے کے خلاف بہوجن لفٹ پارٹی کے ریاستی کنونیر ڈی وینکٹی نے آج کلکٹریٹ کے روبرو دھرنا دیا اور آرڈی او کو ایک یادداشت پیش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ آرمور کے منی پلی میں وڈر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا سماجی کسی طرح کے معاملات کو انجام دینے پر ایک لاکھ روپئے جرمانہ عائد کرنے کے خلاف آج بہوجن لفٹ پارٹی کے وینکٹی کی قیادت میں ضلع کنونیر مدھو ، درگیا و دیگر نے آرڈی او سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تفصیلی یادداشت پیش کی اور انہیں اس مسئلہ میں مداخلت کرتے ہوئے فوری اس کے حل کیلئے اقدامات کرنے کی خواہش کی ۔